Sign up to receive tips and stay current with the latest IELTS news.
عمومی تربیت کا ٹیسٹ کے تحریری ٹیسٹ دو مشقوں پر مشتمل ہوتا ہے، تحریری مشق 1 اورتحریری مشق 2۔ ہر مشق کے عنوانات عمومی دلچسپی کے حامل ہوتے ہیں۔
تحریری مشق 1 میں، آپ کو ایک ایسی صورتحال دی جائے گی جہاں آپ کو معلومات کی درخواست کرنے یا صورتحال کی وضاحت کیلئے ایک خط لکھنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ سے کسی لائبریری کی سہولیات کو بہتر بنانے کے بارے میں تجویز پیش کرنے کیلئے خط لکھنے کو کہا جاسکتا ہے۔ ممتحن اس دیئے گئے کام کے سلسلے میں آپ کی عمومی اور حقائق سے متعلق معلومات، ضروریات، خواہشات، پسند اور ناپسند کے ساتھ ہی رائے اور شکایات کی فراہمی کی صلاحیت کو بھی دیکھیں گے۔
تحریری مشق 2 کچھ مختلف ہے۔ آپ سے کسی نقطہ نظر، دلیل یا مسئلے کے جواب میں مضمون لکھنے کو کہا جائے گا۔ آپ کی قدر پیمائی لی جائے گی کہ آیا آپ عام حقائق سے متعلق معلومات مہیا کرسکتے ہیں، کسی مسئلے کا خاکہ پیش کرسکتے ہیں، کوئی حل پیش کرسکتے ہیں، کسی رائے کا جواز پیش کرسکتے ہیں یا نظریات، شواہد یا کسی دلیل کو چیلنج کرسکتے ہیں۔