Sign up to receive tips and stay current with the latest IELTS news.

Close

تعلیمی پڑھنے کا ٹیسٹ، پڑھنے کی بہت سی صلاحیتوں کا اندازہ کرتا ہے جس میں آپ کی دلیل پر عمل کرنے کی صلاحیت، مصنف کی رائے، رویہ یا مقصد کو تسلیم کرنا شامل ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اہم نظریات، تفصیلات، آراء اور مضمر معنی کو سمجھنے کیلئے کتنی اچھی طرح پڑھ سکتے ہیں۔ آپ کے سمجھ کر پڑھنے کی مہارتوں کی جانچ کی جاتی ہے، جس میں سرسری نگاہ سے پڑھنا، تفصیل سے پڑھنا شامل ہوتا ہے۔

تعلیمی پڑھنے کا ٹیسٹ 3 طویل متنوں پر مشتمل ہوتا ہے جو موجودہ کتابوں، جرائد، رسائل اور اخبارات سے لیا جاتا ہے۔ متون ان عنوانات سے متعلق ہوتے ہیں جن کا سامنا آپ کو ہوسکتا ہے اگر آپ انڈرگریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ سطح پر تعلیم حاصل کرتے یا انگریزی بولنے والے ماحول میں پیشہ ورانہ رجسٹریشن کیلئے درخواست دیتے ہیں۔

تعلیمی پڑھنے کے ٹیسٹ میں آپ کو 40 سوالات کے جوابات دینے ہوں گے۔ یہ سوالات متعدد انتخاب سے لے کر معلومات کی شناخت یا مصنف کے نظریہ، مماثل عنوانات، خصوصیات اور جملے کے اختتام، نیز جملے، خلاصہ، نوٹ، ٹیبل اور فلو چارٹ کی تکمیل، اور مختصر جوابات سے متعلق سوالات تک ہوسکتے ہیں۔

IELTS on computer results now in 1 to 5 days
play button

Ask IELTS