Sign up to receive tips and stay current with the latest IELTS news.

Close

آپ عمومی تربیت اور تعلیمی دونوں ٹیسٹ کیلئے کمپیوٹر پر IELTS دینے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ٹیسٹ فارمیٹ، سوالات کی قسمیں، ہر ٹیسٹ اور مواد کیلئے مختص وقت کمپیوٹر پر دینے والا ٹیسٹ اور کاغذ پر مبنی ٹیسٹ دونوں کیلئے یکساں ہے۔ فرق صرف آپ کے ٹیسٹ کے دن کے تجربے میں ہے۔ اگر آپ IELTS ٹیسٹ کمپیوٹر پر دینے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے سننے، پڑھنے کا اور تحریری ٹیسٹ دیں گے۔ تمام جوابات اسکرین پر ٹائپ کیے جائیں گے۔ سمعی ٹیسٹ کے دوران آپ نوٹ شیٹ پر نوٹ لکھ سکیں گے۔

IELTS بولنا ویسا ہی رہتا ہے، ایک ممتحن کے ساتھ رو بہ رو انٹرویو۔ بولنے کا ٹیسٹ یا تو ٹیسٹ کے پڑھنے، سننے، اور تحریری حصے سے پہلے یا فوراً بعد مکمل کیا جائے گا۔

کمپیوٹر پر IELTS دینے کے بہت سے فوائد ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کے نتائج کافی تیزی سے آتے ہیں۔ کمپیوٹر کے ذریعے دیئے جانے والے IELTS میں آپ کے نتائج 3 سے 5 دن کے اندر دستیاب ہوں گے۔

IELTS on computer results now in 1 to 5 days
play button