.The official IELTS by IDP app is here! Download it today
میں دستیاب ٹیسٹ کی تاریخیں AEO Karachi
IELTS پوچھیں
General Training and Academic 45200 PKR
UKVI General Training and Academic 39300 PKR
Life Skills 29320 PKR
IELTS on computer and paper fees are the same.
یہ ایک عام خام خیالی ہے۔ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ IELTS ٹیسٹ پوری دنیا میں ایک ہی طرح سے لیا جاتا ہے اور جہاں بھی آپ ٹیسٹ دیتے ہیں دشواری کی سطح ایک سی ہوگی۔ اس بارے میں سوچیں کہ آپ کو امتحان دینے میں کہاں سے زیادہ اعتماد محسوس ہوگا، اور یہ آپ کے ملک میں بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہر ملک میں تمام IELTS ممتحن ایک سی اعلی درجے کی تربیت حاصل کرتے ہیں اور ان کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ جہاں بھی امتحان دیں وہ آپ کے جواب کی یکساں درجہ بندی کریں۔
ہر کوئی ایک لہجے میں بولتا ہے اور آپ سے IELTS ٹیسٹ کے ليے اپنا لہجہ تبدیل کرنے کی توقع نہیں کی جاتی ہے۔ اس کے بجائے، صاف اور قدرتی رفتار سے بولنے پر توجہ دیں تاکہ ممتحن آپ کو سمجھ سکے۔ ہر دن اپنی انگریزی کی مشق کرنے اور اسپیکر کے مختلف لہجے سننے سے آپ کو مشکل الفاظ کا زیادہ واضح طور پر تلفظ ادا کرنے میں مدد ملے گی۔
کم از کم الفاظ کی حد اہم ہے اور آپ کو تحریری مشق 1 کیلئے کم سے کم 150 الفاظ اور تحریری مشق 2 کیلئے کم از کم 250 الفاظ لکھنا ضروری ہے۔
اگر آپ اس سے کم لکھتے ہیں، تو آپ کے خیالات کم ہوں گے اور آپ کے نمبر کٹ سکتے ہیں۔ تاہم اگر آپ بہت کچھ لکھتے ہیں، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ نمبر حاصل کریں گے۔ یہ زیادہ اہم ہے کہ آپ صحیح انگریزی، مناسب قواعد، اور الفاظ اور جملوں کے ڈھانچے کی ایک وسیع رینج استعمال کریں۔
آپ کے تحریری اور بولنے کے ٹیسٹس میں، کوئی صحیح یا غلط آراء نہیں ہیں۔ ممتحن اندازہ لگا رہا ہے کہ آپ معلومات کی اطلاع دینے اور خیالات کے اظہار کیلئے اپنی انگریزی کس حد تک استعمال کرسکتے ہیں۔
نمونے کے ٹیسٹ کی مشق کرنے سے آپ کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ٹیسٹ کے ہر حصے میں کیا توقع کی جائے اور آپ کی انگریزی مین مہارت میں اضافہ کرنے کیلئے یہ اچھا ٹیسٹ ہے۔ تاہم، یاد رکھیں کہ اپنی انگریزی کو بہتر بنانے کیلئے آپ کو روزمرہ کے سیاق و سباق میں انگریزی استعمال کرنے کی ضرورت ہے - اپنے دوستوں کے ساتھ انگریزی بولیں، انگریزی میں نوٹ اور ای میل لکھیں، انگریزی اخبارات پڑھیں، انگریزی ریڈیو سنیں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو اپنی انگریزی میں مدد کی ضرورت ہے تو آپ کو انگریزی کورس کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔