.The official IELTS by IDP app is here! Download it today

Close

IELTS ٹیسٹ میں، آپ کی انگریزی زبان کی مہارتوں کی پیمائش بینڈ اسکور (band score) سے کی جاتی ہے۔ ان بینڈ اسکور (band score) کی حد بینڈ صفر سے نو (band 0 – 9) تک ہوتی ہے جس میں ہر بینڈ اسکور (band score) انگریزی زبان کی قابلیت کی ایک سطح سے مطابقت رکھتا ہے۔

مثال کے طور پر، 6 کا بینڈ اسکور (band score) ایک ایسے قابل صارف کو ظاہر کرتا ہے جو بعض غلطیوں، غیر موزوں الفاظ کے چناؤ اور غلط فہمیوں کے باوجود زبان پر مؤثر عبور رکھتا ہے۔ وہ خاص طور پر مانوس حالات میں، اچھی خاصی پیچیدہ زبان کا بھی استعمال کر سکتے اور اسے سمجھ سکتے ہیں۔

آپ کے IELTS نتائج میں، ٹیسٹ کے ہر حصے کے لیے آپ کو ایک بینڈ اسکور (band score) کے علاوہ ایک مجموعی بینڈ اسکور (Overall Band Score) ملے گا جو بولنے (Speaking)، پڑھنے (Reading)، تحریر (Writing) اور سننے (Listening) کے آپ کے بینڈ اسکور (band score) کا اوسط ہوتا ہے۔ آپ کے بینڈ اسکورز (band score) سالم یا نصف بینڈ اسکور (band score) کے بطور دیے جاتے ہیں اور انہیں قریب ترین نصف یا سالم بینڈ اسکور (band score) پر راؤنڈ کیا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کو پڑھنے (Reading) میں 6.5، تحریر (Writing) میں 5، بولنے (Speaking) میں 7 اور سننے (Listening) میں 6.5 ملتے ہیں تو ان 4 اسکورز کا اوسط 6.25 ہوگا۔ اس اسکور کو آپ کے مجموعی بینڈ اسکور (Overall Band Score) کے لیے 6.5 پر راؤنڈ کیا جائے گا۔

IELTS پوچھیں

خام اسکور اور بینڈ اسکور کے درمیان کیا فرق ہے؟

IELTS ٹیسٹ کے سننے اور پڑھنے والے حصے کے اسکور 40 میں سے دیئے جاتے ہیں اور پھر اسے بینڈ اسکور میں تبدیل کیا جاتا ہے جو بینڈ 1 سے بینڈ 9 تک ہوتا ہے۔


سننے اور پڑھنے والے ٹیسٹ میں 40 سوالات ہوتے ہیں اور ہر صحیح سوال کو 1 نمبر دیا جائے گا (لہذا ٹیسٹ دینے والا زیادہ سے زیادہ 40 اسکور حاصل کرسکتا ہے)۔ بینڈ اسکور، جو بینڈ 1 سے لے کر بینڈ 9 تک ہوتا ہے، خام اسکور کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔

IELTS اسکور کیسے کیا جاتا ہے؟ اس مختصر ویڈیو میں جانیں کہ IELTS ٹیسٹ کے چاروں حصوں میں اسکور کیسے کیا جاتا ہے

IELTS اسکور کیسے کیا جاتا ہے؟

اپنے لیے ضروری IELTS اسکور پانے کیلئے کام کرنے میں آپ کی مدد کیلئے یہ مختصر ویڈیو دیکھیں اور جانیں کہ IELTS کے چاروں حصوں میں اسکور کیسے کیا جاتا ہے۔

مزید جانیں