Loading...

Sign up to receive tips and stay current with the latest IELTS news.

Close

IELTS ماسٹر کلاس ایک مفت 2 گھنٹے کا ویبینار ہے جسے IELTS ماہر پیش کرتا ہے۔ وہ آپ کو IELTS ٹیسٹ کے 4 حصوں کے بارے میں بتاتے ہوئے مشورہ دیں گے کہ ٹیسٹ کے دن سوالوں کو کیسے سمجھیں اور کیسے ان کا جواب دیں۔ تشخیص کے معیار، بینڈ اسکور کو دھیان سے دیکھیں اور جانیں کہ IELTS ٹیسٹ کے ممتحن آپ کے تحریری اور بولنے کے جوابات میں انگریزی زبان کی کیا مہارت تلاش کرتے ہیں۔ ان عام غلطیوں کے بارے میں جانیں جن سے آپ کو بچنا چاہیے اور کچھ نمونہ سوالات اور جوابات پر گہری نگاہ ڈالیں۔ آپ کو سوالات پوچھنے کا موقع ملے گا اور IELTS ماہرین کے ذریعہ ان کا جواب دیا جائے گا۔

ماسٹرکلاس آن لائن بطور ویبینار یا رو بہ رو سیمینار کے دستیاب ہے۔ آپ کو ٹیسٹ کے ہر ایک حصے کے بارے میں نکات اور مشوروں کے ساتھ ایک معاون کتابچہ ملے گا نیز ممتحن بینڈ اسکورز اور کارکردگی پر تبصروں کے ساتھ جوابات تحریر کرنے کے نمونے بھی۔

ماسٹرکلاس IELTS تعلیمی اور عمومی تربیت ٹیسٹ کا احاطہ کرتی ہے۔

IELTS Masterclass - thumbnail (high res)
play button