Sign up to receive tips and stay current with the latest IELTS news.
IELTS سننا IELTS تعلیمی ٹیسٹ اور عمومی تربیت ٹیسٹ دونوں کیلئے یکساں ہے۔ سننے کے ٹیسٹ میں مرکزی خیالات، تفصیلی معلومات، آراء، مقصد اور متکلمین کے طرزعمل کے ساتھ ہی خیالات کی نشوونما پر عمل کرنے کی آپ کی صلاحیت کا اندازہ لگایا جائے گا۔
آپ اپنے سننے کے ٹیسٹ میں 4 ریکارڈنگز سنیں گے اور ان ریکارڈنگ کی بنیاد پر 40 سوالوں کے جوابات دینے کی ضرورت ہوگی۔ پہلی دو ریکارڈنگز ایسی صورتحال سے متعلق ہیں جن کا آپ کو روزانہ کے تناظر میں تجربہ ہوسکتا ہے۔ تاہم، آخری دو ریکارڈنگ ان حالات پر مرکوز ہیں جو تعلیم یا تربیت کے تناظر میں پیش آسکتی ہیں۔
ریکارڈنگز 1 اور 3 میں آپ دو یا زیادہ متکلمین کے مابین گفتگو سنیں گے، البتہ ریکارڈنگز 2 اور 4 میں ایک خودکلامی سنیں گے۔ آپ کو کثیر الانتخاب سے لے کر معلومات کا ملاپ، عنوانات، خصوصیات اور جملے کے اختتام تک نیز جملہ، خلاصہ، نوٹ، جدول، خاکہ یا فلو چارٹ کی تکمیل سے متعلق ریکارڈنگز سے منسلک سوالوں کے جوابات دینے ہوں گے۔