The official IELTS by IDP app is here! Download it today.

Close

اگر آپ نے اپنا IELTS ٹیسٹ بک کرایا ہے، لیکن آپ کو اس بات کی جانکاری نہیں ہے کہ اپنی تیاری کہاں سے شروع کرنی ہے، تو صحیح سمت میں IELTS کی تیاری کے ليے 6 آسان اقدامات پر عمل کرین۔

مرحلہ 1: صحیح IELTS ٹیسٹ کا انتخاب کریں

اگر آپ انگریزی بولنے والے کسی ملک میں کام کرنے، پڑھائی کرنے یا ہجرت کرنے کے خواہاں ہیں، تو آپ کو IELTS ٹیسٹ دینا ہوگا۔

اگر آپ انگریزی بولنے والے کسی ملک میں اعلی تعلیم یا پیشہ ورانہ رجسٹریشن کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ آپ کو  IELTS علمی ٹیسٹ دینا ہوگا .

دوسری طرف، IELTS عمومی تربیت حاصل کریں اگر آپ اعلی تعلیم حاصل کرنا، پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنا یا آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا یا برطانیہ منتقل ہونا چاہتے ہوں۔

اور خاص طور پر یوکے کیلئے، IELTS زندگی کی مہارتیں کا ٹیسٹ دیں اگر آپ کو مندرجہ ذیل کی ضرورت ہو:

  • آباد فرد کے فیملی ویزا کیلئے درخواست دینا

  • فیملی، پارٹنر کے شریک حیات کے ویزا میں توسیع کے ليے درخواست دینا

  • غیر معینہ مدت کے قیام یا شہریت کیلئے درخواست دینا

  • یوکے میں انڈرگریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ سطح پر تعلیم حاصل کرنا

  • یوکے میں پیشہ ورانہ رجسٹریشن کیلئے درخواست کرنا

ہمارے IELTS زندگی کی مہارتیں صفحہ تفصیل سے بتاتا ہے کہ آپ کے حالات کی بنا پر کس IELTS زندگی کی مہارتیں ٹیسٹ کا اطلاق آپ پر ہوتا ہے۔

مرحلہ 2: ٹیسٹ سے واقفیت حاصل کریں

ایک بار جب آپ منتخب کرلیں کہ آپ کو کون سا IELTS ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہے تو اس سے واقفیت حاصل کریں - ٹیسٹ فارمیٹ سے لے کر ٹیسٹ کے حصوں تک اور متوقع سوال کی قسم تک۔ جب آپ ٹیسٹ کے فارمیٹ اور سوال کی قسم کو سمجھ جائیں توIELTS مشقی ٹیسٹ کرکے ٹیسٹ کے دن کیلئے تیاری کریں۔

IELTS ٹیسٹ چار حصوں پر مشتمل ہوتا ہے - بولنا، پڑھنا، سننا اور لکھنا۔ IELTS ٹیسٹ کے ہر حصے میں اس سے وابستہ مختلف مشقیں ہوتی ہیں۔

آپ کو یہ دریافت کرنے کی ضرورت ہوگی کہ IELTS کیا ہے، کن مہارتوں کے ليے آپ کا ٹیسٹ ہو رہا ہے، اور IELTS کے نتائج کا کیا مطلب ہے۔

جب آپ نے IELTS کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرلیں، تو آپ فیصلہ کریں کہ کون سا ٹیسٹ آپ کیلئے بہترین ہے، تعلیمی یا عمومی تربیت۔

مرحلہ 3: سوال کی قسم کے بارے میں جانیں

IELTS علمی اور عممومی تربیت دونوں ٹیسٹ، 4 حصوں یعنی سننا، پڑھنا، لکھنا اور بولنا پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ٹیسٹ کے ہر حصے میں سوال کی قسمیں مختلف ہوتی ہیں۔

ان سوالات سے واقفیت حاصل کریں جو آپ کو ٹیسٹ کے ہر حصے میں مل سکتے ہیں، اور سننے، پڑھنے، لکھنے اور بولنے کے ٹیسٹ مکمل کرنے کیلئے مقرر کردہ وقت جان لیں۔ اور سوالات کی مختلف اقسام سے خود کو واقف کرنے کیلئے مفت مشقی ٹیسٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ہمارے تیاری کے صفحہ پر آپ کے شروع کرنے کیلئے کچھ بہترین وسائل موجود ہیں۔

Step 4: Understand the band scores

Your IELTS results are reported as band scores , which scale from a band 0 to a band 9. Each band score corresponds to a level of competence in English. You will receive an overall band score as well as an individual band score for each part of the tests. Band scores are reported in whole and half bands, e.g. 7.0, 8.5.

It's a good idea to familiarise yourself with what each score means and the marking criteria that examiners mark against for the Speaking and Writing tests.

Our How is IELTS marked page has some great information to get you across this.

مرحلہ 5: تعلیم حاصل کریں اور اہداف کا تعین کریں

اپنے IELTS ٹیسٹ کیلئے یہ ضروری ہے، لہٰذا انگریزی کا استعمال اپنی عادت بنائيں جو آپ کے ٹیسٹ میں کام آئے گا۔ IELTS کی تیاری کرتے وقت پڑھائی کے آسان اہداف کا تعین آپ کو آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کچھ اہداف جن پر آپ غور کرسکتے ہیں:

خود کو بینڈ اسکور سے واقف کرائیں

ہر بینڈ اسکور میں نمبر دینے کا معیار مقرر ہوتا ہے۔ IELTS ممتحن آپ کی انگریزی زبان کی مہارتوں کا اندازہ کرنے کیلئے ان معیار کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ جاننے سے کہ آپ کے بولنے اور لکھنے کے ٹیسٹوں میں بینڈ 7 میں ممتحن کیا تلاش کرتا ہے، آپ کو مطالعے کا بہترین منصوبہ ترتیب دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

اپنی انگریزی مین مہارت کا اندازہ لگائیں

بینڈ اسکور کے اندر آپ کس مقام پر ہیں یہ جاننے سے یہ معلوم کرنے میں مدد ملے گی کہ آپ کو کس جگہ بہتری کی ضرورت ہے۔ IELTS پیشرفت کی جانچ  ایک فرضی ٹیسٹ ہے جو آپ کو IELTS ٹیسٹ کے ہر حصے کیلئے بینڈ اسکور کے ساتھ آپ کی کارکردگی پر رسمی فیڈبیک دیتا ہے۔

انگریزی کو اپنی عادت بنائیں

ہر روز انگریزی کی مشق کرنے سے بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔ ایک دن میں 5 منٹ نکالنے سے بہت طویل فاصلہ طے کیا جا سکتا ہے - انگریزی میں خبریں پڑھنا، دوست کو خط لکھنا یا انگریزی مکالمے والی فلمیں دیکھنے جیسی آسان چیزیں۔

پڑھائی کا منصوبہ مرتب کریں

IELTS ٹیسٹ کے 4 حصوں پر عمل کرنے کیلئے ہر روز کچھ وقت نکالیں۔ ان کاموں کیلئے ایک وقت طے کریں جو آپ کو بہتر بنانے میں مدد کرسکیں - جیسے:

  • انگریزی اخبارات، کتابیں، روزنامچے، اشتہارات اور کتابیں پڑھیں

  • انگریزی بولنے والی آڈیو کتابیں، پوڈکاسٹ، ریڈیو اور موسیقی سنیں

  • ساتھیوں، دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ انگریزی میں بات کریں

  • ہر دن یا ہفتے میں ایک نیا لفظ سیکھیں اور اسے ایک جملے میں استعمال کرنے کی مشق کریں

مرحلہ 6: جانیں کہ ٹیسٹ کے دن کیا توقع کرنی ہے

ٹیسٹ سے پہلے کی گھبراہٹ کو کچھ کم کرنے کیلئے، جانیں کہ اپنے ٹیسٹ کے دن کیا توقع کریں ۔ ٹیسٹ کے دن کیلئے دھیان میں رکھنے کی کچھ چیزیں:

  • جلدی پہنچیں تاکہ آپ کو اندراج کیلئے وقت مل سکے اور اپنے ٹیسٹ کیلئے بیٹھ سکیں

  • اپنے ذاتی سامان جیسے فون، اسمارٹ واچز، کتابیں اور نوٹ جمع کروا دیں

  • اپنی ذاتی شناخت ساتھ لائیں جو چیک ان پروسیس کیلئے ضروری ہے

اپنے IELTS تیاری کے منصوبے میں ان 6 اقدامات کو شامل کریں اور آپ مطلوبہIELTS بینڈ اسکور حاصل کرنے کے ليے بہتر طور پر تیار ہوجائیں گے۔