.The official IELTS by IDP app is here! Download it today

Close

IELTS تعلیمی کے تحریری ٹیسٹ دو مشقوں پر مشتمل ہے، تحریری مشق 1 اورتحریری مشق 2۔ تعلیمی کے تحریری ٹیسٹ میں سوالات عمومی تربیت کے تحریری ٹیسٹ کے سوالات سے مختلف ہوتے ہیں۔

تعلیمی تحریری مشق 1 میں، آپ کو معلومات کی بصری نمائندگی دکھائی جائے گی؛ ایک گراف، جدول، چارٹ یا خاکہ، اور آپ سے کہا جائے گا کہ آپ جو معلومات دیکھ رہے ہیں ان کا خلاصہ، بیان کریں یا وضاحت کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے جواب کو تین اہم حصوں مرتب کریں، تعارف، ایک جائزہ اور خاکہ کی اشکال کی مدد سے اہم خصوصیات۔

تعلیمی تحریری مشق 2 میں، آپ کو ایک نقطہ نظر، دلیل، یا مسئلہ پیش کیا جائے گا۔ ماحولیات سے لے کر امیگریشن، ثقافت، اور یہاں تک کہ ٹیکنالوجی تک کے موضوعات ہوسکتے ہیں۔ آپ سے کسی نقطہ نظر یا دلیل سے اتفاق یا عدم اتفاق کرنے، دو مخالف نظریات پر تبادلہ خیال کرنے، کسی عنوان کے فوائد یا نقصانات کے بارے میں لکھنے، یا دیئے گئے مسئلے کی وضاحت کرنے، یا کسی مسئلے کی وجہ بیان کرنے اور حل پیش کرنے کیلئے کہا جاسکتا ہے۔ تعلیمی تحریری مشق 2 کیلئے آپ کے جواب کا ایک مضمون کے فارمیٹ میں ہونا ضروری ہے۔

IELTS پوچھیں

کیا میں اپنے جوابات بڑے حروف میں لکھ سکتا ہوں؟

ہاں، آپ IELTS پڑھنے اور سننے والے حصوں میں تمام بڑے حروف استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ تحریری حصے میں بڑے حروف کا استعمال کرتے ہیں، تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے روموز و اوقاف درست ہوں اور ممتحن دیکھ سکتا ہو کہ آپ کہاں سے جملہ شروع کرتے ہیں اور کہاں ختم کرتے ہیں۔

مزید جانیں