.The official IELTS by IDP app is here! Download it today

Close

اگر آپ اعلی تعلیم یا پیشہ ورانہ رجسٹریشن کا منصوبہ رکھتے ہیں، تو آپ کو IELTS تعلیمی ٹیسٹ دینا ہوگا۔ یا اگر آپ سیکنڈری تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، نوکری کرنا چاہتے ہیں یا انگریزی بولنے والے ملک میں ہجرت کرنا چاہتے ہیں، تو IELTS عمومی تربیت کا ٹیسٹ آپ کیلئے صحیح ہوسکتا ہے۔

جہاں آپ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، کام کرنا چاہتے ہیں یا ہجرت کرنا چاہتے ہیں اسی کے مطابق آپ کو ٹیسٹ دینا چاہیے۔ اگر آپ یونائیٹیڈ کنگڈم جانا چاہتے ہیں، تو آپ کو خاص طور پر IELTS برائے UKVI ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہوگی۔ یہ یا تو IELTSعلمی برائے UKVI ٹیسٹ، IELTS عمومی تربیت برائے UKVI ٹیسٹ، یا IELTS زندگی کی مہارت A1، A2 یا B1 ٹیسٹ ہوسکتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ متعلقہ سرکاری یا ادارہ جاتی ویب سائٹ ملاحظہ فرمائیں اس بات کو واضح کرنے کے ليے آپ کو کون سا ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہے، کیوں کہ سرکاری ایجنسیوں، اداروں اور تسلیم کرنے والی دیگر تنظیموں نے اپنی IELTS داخلے کے تقاضے مقرر کر رکھے ہیں۔

IELTS پوچھیں

کیا میں اپنے IELTS تعلیمی کے نتائج کو ہجرت کے مقاصد کیلئے استعمال کرسکتا ہوں؟

IELTS تعلیمی اور عمومی تربیت دو الگ الگ مقاصد کیلئے دو مکمل طور پر الگ اقسام کے ٹیسٹ ہیں۔ اگرچہ کچھ انفرادی تنظیمیں عمومی تربیت کی جگہ پر ایک تعلیمی کا نتیجہ قبول کرسکتی ہیں، لیکن یہ فیصلہ ان پر منحصر ہوتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے آپ کو اپنی مخصوص تنظیم سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

مزید جانیں